سلیکون ویلی میں خوشحالی کا دور واپس آ چُکا ہے۔ ہائی وے 101 کے ساتھ موجود دفتری پارک ایک مرتبہ پھر سے پر امید نئے کاروباروں کے طغروں سے سجے ہوئے ہیں۔ کرایوں کے نرخ بڑھنے کے ساتھ ساتھ لیک تہوئے جیسے سیاحتی قصبوں میں واقع خوبصورت تعطیلاتی گھروں کی طلب بھی بڑھ رہی ہے، جو دولت کے انبار لگتے جانے کی ایک علامت ہے۔ بے ایریا سیمی کنڈکٹر کی صنعت اور اُن کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی جائے پیدائش تھی جو اس کے بعد پھل پھول چُکی ہیں۔ یہاں کے ساحروں نے ٹچ سکرین فونز سے لے کر عظیم الشان لائبریریوں کی لمحوں میں تلاش سے لے کر ہزاروں میل دور ایک ڈرون کو اُڑا پانے کی طاقت سمیت دُنیا کو کئی عجائبات مہیا کیے ہیں جو دُنیا کو اپنے وقت سے آگے بڑھا ہوا ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔ سنہ 2010 سے یہاں کی کاروباری سرگرمیوں کا احیا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ترقی کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ لہذا یہ بات باعثِ حیرت ہو سکتی ہے کہ سلیکون ویلی میں کچھ لوگ اس جگہ کو جمود کا شکار سمجھتے ہیں، اور یہ کہ یہاں اختراع کی شرح کئی دہائیوں سے سست پڑ رہی ہے۔ پے پال کے بانی اور فیس بُک کے پہلے بیرونی سرمایہ کار، پیٹر تھیئل کیتے ہیں کہ امریکہ میں اختراع "شدید بحرانی اور مردہ ہر دو کیفیات کے کہیں درمیان" کھڑی ہے۔ ہر طرح کے شعبوں میں انجینئرز اسی قِسم کے مایوس کُن احساسات کا اظہار کرتے ہیں۔ اور معاشیاتی ماہرین کے ایک چھوٹے لیکن بڑھوتری کی طرف گامزن گروہ کے مطابق ماضی کی اختراعات کے تقابل میں آج کل کی اختراعات کا معاشی اثر پھیکا ہو سکتا ہے۔ [ … ] عمل کاری کی کم قیمت طاقت کے ذریعے چلنے والی اختراعات کو ہر جگہ فروغ مِل رہا ہے۔ کمپیوٹرز قدرتی زبان کو سمجھنا شروع کر رہے ہیں۔ لوگ ویڈیو گیمز کو صرف جسم کی حرکت کے ذریعے کنٹرول کر رہے ہیں—یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جسے جلد ہی کاروباری دنیا کے زیادہ شعبوں میں استعمال کیا جا سکے گا۔ سہ جہتی پرنٹنگ اشیاء کی بڑھتی ہوئی پیچیدہ ترتیب بنانے کی اہل ہے, اور ہو سکتا ہے کہ یہ جلد ہی انسانی خلیات اور دیگر نامیاتی مواد کی جانب پیش قدمی کر جائے۔ ایک ابداعی مایوس اسے "بہلاوا" قرار دے کر مسترد کر سکتا ہے۔ لیکن یہ خیال کہ ٹیکنالوجی کی سربراہی میں ترقی کو بجائے اتار چڑھاؤ کے، یا تو بلا تخفیف جاری رہنا ہو گا یا تواتر سے زوال پذیر ہونا ہو گا، تاریخ سے متصادم ہے۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے چیڈ سیورسن توجہ دلاتے ہیں کہ برق کاری کے دور میں پیداواری نمو بے ڈھب تھی۔ نمو انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے اوائل میں اہم برقی اختراعات کے دور میں سست روی کا شکار تھی؛ پھر اس میں ایکا ایکی اضافہ ہوا۔ | Entry #26876 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Winner Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
34 | 6 x4 | 3 x2 | 4 x1 |
- 4 users entered 11 "like" tags
- 3 users agreed with "likes" (4 total agrees)
+3 ہائی وے 101 کے ساتھ موجود دفتری پارک ایک مرتبہ پھر سے پر امید نئے کاروباروں کے طغروں سے سجے ہوئے ہیں۔ | Flows well طغرے is the best translation for "insignia" term | Bakhtawar Ali | |
انبار لگتے جانے | Good term selection Not only conveys they sense but also very close to the literal meaning | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
+1 اپنے وقت سے آگے بڑھا ہوا ہونے کا احساس | Good term selection | sameen saba | |
شدید بحرانی اور مردہ ہر دو کیفیات کے کہیں درمیان | Flows well | sameen saba No agrees/disagrees | |
تواتر سے زوال پذیر ہونا | Good term selection Aptly Reflects the source. | sameen saba No agrees/disagrees | |
برق کاری | Good term selection Probably the only right translation among five entries | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
بے ڈھب | Good term selection Excellent choice for "lumpy" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
- 2 users entered 8 "dislike" tags
- 1 user agreed with "dislikes" (3 total agrees)
- 1 user disagreed with "dislikes" (1 total disagree)
بڑھوتری کی طرف گامزن | Syntax This could give the meaning of "moving towards growth" while the original sentence simply means "increasing in number" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
-1 +1 عمل کاری کی کم قیمت طاقت | Other مزید بہتر کیا جا سکتا تھا | Tanveer Afaqui | |
ابداعی مایوس | Syntax Too verbatim and not understandable by majority | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
سربراہی میں | Mistranslations "led" means "following" or "because of" while it has been translated as "headed by" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
|
سلیکون ویلی کی رونق واپس لوٹ آئی ہے۔ شاہراہ ۱۰۱ سے متصل سلسلہ دفاتر ایک بار پھر امید افزا کاروباری آغاز کی علامتوں سے مزین ہو چکا ہے۔ کرایے آسمان کو چھو رہے ہیں کیوں کہ لیک تاہو جیسے تفریحی مقام پر پُرکشش ویکیشن ہوم کی طلب دولت کی ریل پیل کی علامت ہے۔ خلیجی علاقہ اُس نیم موصل صناعت، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی جنم بھومی ہے، جنھوں نے اپنے دورِ بیداری میں نشو نما پائی ہے۔ ان کمپنیو ں کےافسوں گروں نے بہت سے ایسے معجزات فراہم کیے ہیں جنھوں نے دنیا کو مستقبل کے لیے موزوں تر محسوس کرا دیا، یعنی ٹچ اسکرین موبائل سے لے کر بڑی لائبریریوں کی فوری تلاش اور ڈرون طیاروں کو ہزاروں میل تک اڑا لے جانے کی قدرت و صلاحیت تک۔ ۲۰۱۰ کے بعد سے ان کی تجارتی سرگرمیوں میں نئی بیداری کی لہر اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ ترقی کا سفر جاری ہے۔ اس لیے سلیکون ویلی کے بعض لوگوں کا یہ سمجھنا غیر متوقع ہو سکتا ہے کہ یہ مقام بے رونق و ساکت ہو چکا ہے، اور اختراع و ایجاد کی رفتار کئی عشروں سے سست روی کا شکار چلی آرہی ہے۔ پیٹر تھیل، جو کہ پے پال PayPal کے موسس اور فیس بک میں باہر سے سرمایہ کرنے والے پہلے شخص ہیں، کہتے ہیں کہ امریکا میں اختراع کا عمل ‘شدید مشکلات سے دوچار ہے یا پھر مردہ ہو چکا ہے’۔ ہر طرح کے میدانوں سے تعلق رکھنے والے انجینئر اسی قسم کے مایوسی بھرے احساسات ظاہر کرتے ہیں۔ اور ماہرینِ معاشیات کا ایک مختصر مگر رو بہ فزوں گروہ یہ خیال کرتا ہے کہ آج کی اختراعات کے معاشی اثرات ماضی میں پڑنے والے اثرات کے مقابلے میں بے جان ہو سکتے ہیں۔ [ … ] تمام ہی میدانوں میں سستی پروسیسنگ پاور سے استحکام پانے والی اختراعات زقند لگا رہی ہیں۔ کمپیوٹر فطری زبانوں کو سمجھنا شروع کر رہے ہیں۔ لوگ محض جسم کی حرکت سے ویڈیو گیم کو کنٹرول کر رہے ہیں — یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کا استعمال شاید جلد ہی تجارتی دنیا میں نظر آنے لگے۔ سہ ابعادی پرنٹنگ اس لائق ہو گئی ہے کہ تیزی سے پیچیدہ ہوتی ہوئی اشیاء کی بڑی تعداد کو وجود میں لا سکے اور ممکن ہے کہ جلد ہی یہ ٹیکنالوجی انسانی خلیاتی ریشوں اور دیگر عضویاتی مواد کی طرف بھی متوجہ ہو جائے۔ ممکن ہے اختراعات کے سلسلے میں مایوسی کا شکار افراد اس مفروضے کو ‘‘خیالی پلاؤ’’ کہہ کر رد کر دیں، لیکن یہ خیال کہ ٹیکنالوجی سے آراستہ ترقی مد وجزر کے درمیان رہنے کے بجائے یا تو لازمی طور پر بلا انقطاع چلتی رہے گی یا بتدریج رو بہ زوال ہو جائے گی، تاریخ سے میل نہیں کھاتا۔ شیکاگو یونیورسٹی کے چاڈ سیورسن یہ نکتہ پیش کرتے ہیں کہ الیکٹریفیکیشن کے عہد میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ عقدوں بھرا تھا۔ انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے اوائل میں اہم برقیاتی اختراعات کے ایک دور میں رفتارِ نمو سست تھی، پھر اس کے بعد اس میں اچھال آیا۔ | Entry #25957 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
22 | 4 x4 | 3 x2 | 0 |
- 1 user entered 3 "like" tags
امید افزا کاروباری آغاز کی علامتوں سے مزین ہو چکا ہے | Flows well Good terms used | Ahmed Manzoor No agrees/disagrees | |
ن کمپنیو ں کےافسوں گروں نے بہت سے ایسے معجزات فراہم کیے ہیں جنھوں نے دنیا کو مستقبل کے لیے موزوں تر محسوس کرا دیا | Flows well Nice flow makes it near original writing | Ahmed Manzoor No agrees/disagrees | |
خیالی پلاؤ | Good term selection Keep it up! | Ahmed Manzoor No agrees/disagrees | |
- 1 user entered 6 "dislike" tags
- 1 user agreed with "dislikes" (1 total agree)
- 1 user disagreed with "dislikes" (1 total disagree)
آغاز | Mistranslations This is translation of "start" not "startup" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
| Mistranslations It is a proper noun, should have simply been transliterated. | Haris Ali Dogar | |
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی | Syntax The source meant that "Computer and internet companies progressed consequent to the development of semiconductor industries" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
|
سلیکون ویلی میں خوشحالی کا دور واپس آ چکا ہے۔ ہائی وے 101 سے منسلک دفاتر کاروبار کی نئی شروعات کرنے والے پرامید افراد سے دوبارہ سج چکے ہیں۔ لیک تھو جیسے پرفزا قصبوں میں کرایے بڑھ چکے ہیں کیونکہ چھٹیاں گرانے کے لیے پر تعیش گھروں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، جو کہ دولت کی فراوانی کی نشانی ہے۔ بےایریا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی جنم بھومی تھی اس کے ساتھ بہت ساری کمپیوٹر و انٹرنٹ کمپنیوں نے یہیں سے شروعات کر کے آگے بڑھنے کے سفر کا آغاز کیا تھا۔ ٹچ سکرین سے لے کر بڑی لائبریروں میں موادکی تلاش اور پائلٹس کو اس قابل بنانا وہ ہزاروں میل کے فاصلے سے ڈرون اڑا سکیں ، یہ سب یہاں کے یہاں کے ماہرین کی کمال ایجادات ہیں۔ 2010 کے بعد سے کاروباری سرگرمیوں کی بحالی ترقی کی بڑھتی رفتار کی نشاندہی کرتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر کچھ کا خیال ہے کہ یہ جہگہ جمود کا شکارہے اور کافی دہایوں سےنئی ایجادات کی رفتار کم ہو رہی ہے۔ پےپال کے بانیوں میں سے ایک اور فیس بک کے پہلے بیرونی سرمایہ کار پیٹر تھیل کے بقول امریکہ میں ایجادات کا سلسلہ بقا کی جنگ لڑ رھا ہے یا ختم ہو چکا ہے۔ تمام ہی انواع کے انجینئرز اس طرح کی مایوسی کا اظہار کرتے ہیں۔ تھوڑی تعداد میں ماہرین معاشیات ، جن کی تعداد میں اضافہ بھی ہو رہا ہے، ان کے خیال میں موجودہ ایجادات کے معاشی اثرات ماضی کی ایجادات کے کے معاشی اثرات کے مقابلے میں بہت ہی ماند پڑ سکتے ہیں ۔ عمومی طور پر ایسی ایجادات میں اضافہ ہو رہا ہے جو جو سستی پروسیسنک پاور پر کام کرتی ہیں۔ کمپوٹرز نے عام انسانی زبان کو کو سمجھنا شروع کر دیا ہے۔ لوگ ابھی جسمانی حرکات سے ویڈو گیمز کو کنٹرول کر رہے ہیں اور یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے استعمال کاروباری دنیا میں جلد ہی متعارف ہو سکتے ہیں۔ تھری ڈی پرنٹر ابھی کافی پیچیدہ اشیا کو بنانے کے قابل ہیں اور جلد ہی انسانی بافتیں اور دیگر نامیاتی مواد بنانےکے قابل ہو جائیں گے۔ ایجادات کے بارے میں منفی سوچ رکھنے والے اس کو سبز باغ قرار دے کر مسترد کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ خیال کہ ٹیکنالوجی کی بنا پر ترقی اس طرح ہی بلا رکاوٹ کے جاری ہے گی یا تنزلی کا شکار ہو گی ، اور جس طرح ماضی میں مثال ملتی ہے اس طرح سے نشیب و فراز کا شکار نہیں رہے گی۔ شکاگو یونیورسٹی کے چاڈ سیرسن اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ برقی ترقی کے دوران پیداواری ترقی میں اضافہ ہوا تھا۔ انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کی شروعات میں جب اہم برقی ایجادات کا دور تھا ، اس دورمیں ترقی کی رفتار آہستہ تھی ، لیکن پھر بعد میں اس میں اضافہ ہو گیا۔ | Entry #26882 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
11 | 2 x4 | 1 x2 | 1 x1 |
- 2 users entered 2 "like" tags
- 1 user agreed with "likes" (1 total agree)
+1 ایجادات کا سلسلہ بقا کی جنگ لڑ رھا ہے یا ختم ہو چکا ہے | Flows well | Tanveer Afaqui | |
- 3 users entered 16 "dislike" tags
- 1 user agreed with "dislikes" (2 total agrees)
شروعات | Other غیر معیاری لفظ ہے۔ آغاز زیادہ بہتر تھا | Tanveer Afaqui No agrees/disagrees | |
پرامید افراد سے | Omission Translation of "logo" missing | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
اس کے ساتھ | Syntax The original word meant "as a consequence of" or "following" but the translation means "along with" or "and" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
پائلٹس کو اس قابل بنانا | Mistranslations The original sentence meant "to enable to 'pilot' the drones" while translation means "enabling the pilots to operate the drones" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
سےنئی | Spelling There should be a space between these two words | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
اس طرح ہی بلا رکاوٹ کے جاری ہے گی یا تنزلی کا شکار ہو گی ، اور جس طرح ماضی میں مثال ملتی ہے اس طرح سے نشیب و فراز کا شکار نہیں رہے گی۔ | Mistranslations This sentence here means "will either continue unabated or steadily decline, would not be like in the past which was ebbing and flowing" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
|
وادیء سلیکان میں خوش حالی کا دور واپس آ گیا ہے۔ شاہراہ 101 کے اطراف میں موجود دفتروں کے گاڑیوں کے مخصوص احاطے ایک بار پھر پر امید آغاز کے تاج سےمزین ہیں۔ کرائے بڑھ رہے ہیں، جیسے تاہؤجھیل جیسے تفریحی قصبوں میں چھٹیاں گزارنے کے خوبصورت گھروں کی طلب بڑھ رہی ہے، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ مقدر جمع ہو رہے ہیں۔ خلیج کا علاقہ نیم موصل اشیا کی صنعت اور اس کے نتیجہ میں پھلنے پھولنے والی انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کمپنیوں کی جائے پیدائش تھا ۔ اس کی جادوگری نے کئی معجزے دکھائے جس نے دنیا کو چھونے والی سکرین رکھنے والے ٹیلی فونز سے لے کر لمحہ بھر میں عظیم لائبریریوں کی تلاش سے لے کر ہزاروں میل دور ایک ڈرون پائلٹ کے اختیارات جیسی جدید ترین چیزوں کا احساس دیا۔ 2010 سے اس کی کاروباری سرگرمی کی حیات نو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ترقی آگے بڑھ رہی ہے۔ پس یہ بات باعث حیرت ہو سکتی ہے وادیء سلیکان میں کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ یہ جگہ بے حرکت ہے اور اختراع کا عمل کئی عشروں سے سست ہو رہا ہے۔ پے پال کے ایک بانی اور فیس بک کے پہلے بیرونی سرمایہ کار، پیٹر تھائیل کہتے ہیں کہ امریکہ میں اختراع "نزع اور موت کے درمیان" ہے۔ تمام حلقوں کے ماہرین فنیات ایسے ہی مایوسانہ احساسات کا اظہار کرتے ہیں۔ اورسرمایہ داروں کا ایک چھوٹا لیکن نمو پذیر گروہ امید کرتا ہے کہ آج کی ایجادات کا معاشی اثر ماضی کے اثرات کے مقابلے میں پھیکا پڑ سکتا ہے۔ [ … ] مجموعی طورپر، کم لاگت والے طریقوں سے تحریک پانے والی ایجادات اوپر اٹھ رہی ہیں۔ کمپوٹر فطری زبان سمجھنا شروع کر رہے ہیں۔ لوگ ویڈیو گیمز کو صرف جسمانی حرکات سے کنٹرول کررہے ہیں ( یہ ایک ایسی حرفت ہے جو جلد ہی زیادہ تر کاروباری دنیا میں مستعمل ہوسکتی ہے)۔ سہہ طرفی چھپائی اجسام کی پڑھتی ہوئی پیچیدہ ترتیبات کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے، اور جلد ہی اس کا اطلاق انسانی بافتوں اور دیگر عضوی مواد پر ہوگا۔ ایجادات کے حوالے سے قنوطی سوچ رکھنے والا شخص اس کو "ناقابل وقوع پذیر" کہہ کے مسترد کرسکتا ہے۔ لیکن یہ خیال کرنا تاریخ کے ساتھ ایک تضاد ہوگا کہ حرفیاتی ترقی کو اتار چڑھاؤ کے بجائے یا تو طاقت ور انداز میں جاری رہنا چاہیے یا مکمل طور پر زوال پذیر ہوجانا چاہیے۔ شکاگو یونیورسٹی کے چاڈ سائیورسن اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بجلی کی آمد کے دور میں پیداواری بڑھوتری سست تھی۔ انیسوں صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے آغاز میں اہم برقی ایجادات ہونے کے دور میں بڑھوتری سست تھی ؛ پھر یہ ایک دم تیز ہوئی۔ | Entry #26852 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
8 | 1 x4 | 1 x2 | 2 x1 |
- 1 user entered 1 "like" tag
- 3 users entered 8 "dislike" tags
- 2 users agreed with "dislikes" (2 total agrees)
- 1 user disagreed with "dislikes" (1 total disagree)
دفتروں کے گاڑیوں کے مخصوص احاطے | Syntax | Tanveer Afaqui No agrees/disagrees | |
آغاز | Mistranslations Wrong sense of "startup" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
ڈرون پائلٹ کے اختیارات | Mistranslations it should be translation of "pilot a drone" and not "drone pilot" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
ماہرین فنیات | Other "Engineer" is now very much a part of Urdu, and the term used here is not understood by many people. | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
سہہ طرفی | Mistranslations جہتی یا ابعادی مستعمل ہے | Tanveer Afaqui No agrees/disagrees | |
ٹکڑے ٹکڑے کرکے دکھانے | Mistranslations It here actually means producing in great numbers | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
|
سیلیکون ویلی میں خوشحالی کا وقت واپس آ گیا ہے۔ ہائی وے 101 کے ساتھ واقع آفس پارک ایک بار پھر نئی پرامید کمپنیوں کی علامات (لوگوز) سے آراستہ ہیں۔ کرایے آسمان کو چھو رہے ہیں جس طرح لیک تاہو جیسی تفریح گاہوں میں آرام دہ گھروں کی مانگ، جو کہ اکٹھی کی گئی دولت کی ایک نشانی ہے۔ بے ایریا سیمی کنڈکٹر صنعت اور کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی جائے پیدائش تھا جو اس کی پاداش میں پھلی پھولیں۔ اس کے جادوگروں نے ٹچ سکرین فون سے لے کر عظیم کتب خانوں کو فوری کھنگالنے تک، ہزاروں میل دور ڈرون کو پائلٹ کرنے کی طاقت تک کئی چمتکار دکھاۓ جن کی وجہ سے دنیا جدید معلوم ہوتی ہے. 2010 کے بعد سے اس کی کاروباری سرگرمیوں میں حیات نو یہ بتاتی ہے کہ ترقی کا پہیہ چل رہا ہے۔ لہذا یہ ایک حیران کن بات ہوسکتی ہے کہ سیلیکون ویلی میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ جگہ جمود کا شکار ہے، اور یہ کہ جدت کی شرح کئی دہائیوں سے سست پڑ رہی ہے۔ پے پال کے بانی اور فیس بک میں پہلے بیرونی سرمایہ کار، پیٹر تھیئل کا کہنا ہے کہ امریکہ میں جدت "سنگین مشکلات اور موت کے کہیں درمیان" ہے۔ ہر قسم کے شعبے میں انجینئرز مایوسی کے یکساں جذبات رکھتے ہیں۔ اور ماہر معاشیات کا ایک چھوٹا لیکن بڑھتا ہوا گروہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ آج کی ایجادات کے معاشی اثرات ماضی کی ایجادات کے اثرات کے مقابلے میں غیر اہم ہیں۔ […] ہر طرف سستی پروسیسنگ کی طاقت کی بدولت ایجادات ہو رہی ہیں۔ کمپیوٹرز فطری زبان کو سمجھنے لگے ہیں۔ لوگ صرف جسم کی نقل و حرکت کے ذریعے ویڈیو گیمز پر اختیار حاصل کر رہے ہیں؛ یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو جلد ہی کاروباری دنیا کے بیشتر حصوں میں استعمال ہو سکتی ہے۔ سہ جہتی پرنٹنگ پیچیدہ تر ہوتی ہوئیں اشیاء کی تنوع کو اگلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور جلد ہی انسانی بافتوں اور دیگر نامیاتی مادوں کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ جدت کے حوالے سے مایوسی رکھنے والا اسے "سبز باغ دکھانا" که کر مسترد کر سکتا ہے۔ لیکن یہ خیال کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہونے والی نمو اتار چڑھاؤ کا شکار ہونے کی بجائے یا تو کسی کمی کے بغیر جاری رہے اور یا ایک مخصوص رفتار کے ساتھ زوال پذیر ہو، تاریخ کے منافی ہے۔ شیکاگو یونیورسٹی کے چاڈ سیورسن نے نشاندہی کی ہے کہ بجلی فراہمی کے دور میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ بہت سست تھا۔ 19 ویں صدی کے آخر اور 20 ویں صدی کے اوائل میں اہم برقی ایجادات کے دوران نمو سست رفتار رہی؛ پھر اس میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ | Entry #25909 — Discuss 0 — Variant: Not specifiednone
Voting points | 1st | 2nd | 3rd |
---|
6 | 1 x4 | 0 | 2 x1 |
- 2 users entered 5 "like" tags
- 1 user agreed with "likes" (1 total agree)
کھنگالنے | Good term selection In proper context would also be a good translation for "browsing" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
پہیہ چل رہا ہے۔ | Good term selection A good translation of "motoring on" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
- 4 users entered 14 "dislike" tags
- 2 users agreed with "dislikes" (4 total agrees)
- 1 user disagreed with "dislikes" (1 total disagree)
| Syntax وقت کی جگہ دور زیادہ موزوں ہوتا۔ خوش حالی کا دور | Tanveer Afaqui | |
تفریح گاہوں | Mistranslations This word is often used for a recreation place under one establishment. In the present context "تفریحی مقامات" would have been better | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
آرام دہ گھروں | Omission Adjective of "vacation" is missing from translation | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
اکٹھی کی گئی | Mistranslations This word is mostly used for "the process of collection" while here it is more in the sense of "collected wealth" or in simple words "affluence" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
کنڈکٹر صنعت | Omission There should be a کی between کنڈکٹر and صنعت | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
پاداش | Other Though originally this word might have been used in the sense of "result" but now it is mainly used in negative sense like "in punishment of" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
چمتکار | Other This is a pure Hindi word, there are many good alternatives in Urdu | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
یکساں | Mistranslations "Similar" here means "similar" to what has already been mentioned but the word used in translation means "similar or equal to one another" | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
ختیار حاصل کر رہے ہیں | Mistranslations The translation is too verbatim, sounds more like "gaining control" while "controlling" in this sentence means more like "running or operating". A better alternative would have been چلا رہے ہیں. | Haris Ali Dogar No agrees/disagrees | |
جدت کے حوالے سے | Syntax | Esa Mehdi No agrees/disagrees | |
|